اسلام آباد (پاکستان ان دی ورلڈ رپورٹ)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور کے اندر تین بڑے منصوبے اب میری اولین ترجیح ہوں گے میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر میرپورمظفرآباد،مانسہرہ موٹروے کی تعمیر اور میرپور میں سی پیک بزنس سینٹر کا قیام اب میری اولین ترجیح میں شامل ہو گا۔میں ان تین بڑے پروجیکٹس پر بھرپور توجہ دوں گا انشا ء للہ جلد یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے اوراس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اگلے سال الیکشن ہو رہے ہیں میں اپنے کارکنوں سے کہوں گا آپ نہ دائیں دیکھیں نہ بائیں دیکھیں نہ اوپر دیکھیں نہ نیچے دیکھیں نہ ہی کسی کے کندھوں کی طرف دیکھیں آپ صرف میری طرف دیکھیں انشا ء اللہ آمدہ انتخابات میں میرپور ڈویژن کے 13حلقوں کے ٹکٹ میں خود اپنے ہاتھوں سے جاری کروں گا۔انشا ء اللہ آمدہ انتخابات میں میرپور ڈویژن سے میرے ٹکٹ ہولڈر عوامی طاقت سے فقید المثال کامیابی حاصل کریں گے۔
What the Decision Makers have Earned in AJK by Creating All the MESS – by – Tazeen Akhtar
میں نے میرپور میں سیکرٹریٹ قائم کر دیا ہے اب میں خود ادھر بیٹھا کروں گا اور عوام کے مسائل حل کروانے میں اپنا رول ادا کروں گا۔ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے او پی ایف چترپڑی میرپور میں بیرسٹر سلطان سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، وزیرفزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق،وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، وزیر حکومت صبیحہ صدیق،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، صدارتی مشیر چوہدری محبوب اورچیئرمین او پی ایف سید قمر رضا بھی موجود تھے۔تقریب میں میرپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ کونسلر و کونسلرز حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میں نے آج اپنے سیکرٹریٹ کا افتتاح کر کے عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور جلد اس رابطہ مہم کا دائرہ ریاست کے اطراف و اکناف تک پھیل جائے گا۔کارکنان خود کو اب میدان عمل میں صف آرا کر لیں۔میں نے حالیہ الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کے دوران 3 بڑے وعدے کیے تھے ان میں راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل ذیلی کنبہ جات کے ایشو کا حل اور پارکنگ پلازہ کی تعمیر شامل تھا راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے منصوبے پر کام جاری ہو چکا ہے اضافی کنبہ جات کے حوالے سے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے 20ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پی سی ون کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ پارکنگ پلازہ کا پروجیکٹ آخری مراحل میں داخل ہے اس کا باقاعدہ ٹینڈر شائع ہو چکا ہے جلد یہ پلازہ تعمیر ہو جائے گا یہ آزاد کشمیر کا پہلا پارکنگ پلازہ ہو گا۔
Centaurus Mall Islamabad Becomes Bone of Contention – Billionaire Brothers at Daggers Drawn to One Another – by Tazeen Akhtar
میرپور میرا حلقہ انتخاب ہے میرپور کے لوگوں نے مجھے نو مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب کر کے مجھ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا میں آزاد کشمیر کا واحد سیاستدان ہوں جسے نو مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے میں پانچ سال وزیراعظم رہا اپوزیشن لیڈر رہا اب ریاست کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوں یہ سب میرپور کی عوام کی مجھ سے بے لوث اور انمول محبت کا نتیجہ ہے اسی وجہ سے میں نے میرپور کی تعمیر و ترقی کو ہمیشہ اولیت دی
علامہ اقبال روڈ کی تعمیر نو ہو چکی ہے اس کے علاوہ بہت سی بڑی اور لنک روڈز پر کام مکمل ہو چکا ہے۔میرپور کی باقی ماندہ تمام بڑی اور چھوٹی سڑکیں فوری اور ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کی جائیں گی۔میں جب وزیراعظم تھا تو میں نے میرپور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بہت سے منصوبہ جات کا آغاز کیا میرپور شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑکات کو کشادہ کیا لاری اڈا سبزی منڈی میاں محمد بخش لائبریری کا قیام میرے دور حکومت میں مکمل ہوا۔
ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے آزاد کشمیرمیں صحت کی سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے 84 کروڑ 49 لاکھ کا مثالی ہیلتھ پیکچ منظور کیا گیا ہے اس ہیلتھ پیکچ سے صحت عامہ کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی بہت جلد ہماری حکومت تاریخ ساز تعلیمی پیکچ کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ میں اگلے ماہ بین الاقوامی دورے پر روانہ ہو رہا ہوں واپسی پر رمضان میں بڑے پیمانے پر رابطہ مہم کا آغاز کروں گا
اس سے قبل صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب بیرسٹر سلطان سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تو عوام نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ اور پر جوش انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان زندہ باد بیرسٹر سلطان تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
اس موقع پر پر جوش کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا افتتاحی تقریب میں میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں سے نمائندہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ان حلقوں کے چیدہ چیدہ کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بیرسٹر سلطان سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی
Pakistan in the World – January 2024