وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ چین مکمل، پنجاب میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کیلئے 50 ملین ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ

0
426

 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش،پنجاب میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کیلئے 50 ملین ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ
گوبی فنڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے وقف ہوگا،گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
چینی کمپنی سولر این پلس اور حکومت پنجاب کے درمیان پنجاب میں سولرٹیکنالوجی کے تبادلے اورفروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط
اربن ڈویلپمنٹ اورانوائرمنٹ مینجمنٹ کے پراجیکٹس کیلئے حکومت پنجاب اورتیانجن کیپٹل انوائرمنٹ پروٹیکشن گروپ کے درمیان بھی ایم او یو
ویسٹ مینجمنٹ،واٹر ٹریٹمنٹ،انوائرمینٹل مشینری اورلاہورجیسے اربن ایریاز میں آلودگی کے خاتمے جیسے پراجیکٹس کیلئے اشتراک کار کیا جائیگا
ٹیکس چھوٹ، سپیشل انڈسٹریل زونز، اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے پنجاب سرمایہ کاری کیلئے مثالی ہے:پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس اعلامیہ

لاہور15دسمبر: ……پنجاب میں معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت،پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس میں چینی کمپنیوں کے ساتھ آئی ٹی، ماحولیات، گرین انرجی اوردیگر ابتدائی معاہدے طے پاگئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے چین کی لیڈنگ کیپٹل فرم گوبی پارٹنرز کی طرف سے پنجاب میں 50 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا اعلان کیاگیا۔تیانجن کیپٹل انوائرمنٹ پروٹیکشن گروپ اور گورنمنٹ آف پنجاب کے درمیان بھی ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

ایم او یو کا مقصد اربن ڈویلپمنٹ اورانوائرمنٹ مینجمنٹ کے پراجیکٹس کے لئے اشتراک کار کا فروغ ہے۔ایم او یو کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ،واٹر ٹریٹمنٹ،انوائرمینٹل مشینری اورلاہورجیسے اربن ایریاز میں آلودگی کے خاتمے جیسے پراجیکٹس کیلئے اشتراک کار کیا جائے گا۔

چینی کمپنی سولر این پلس اور حکومت پنجاب کے درمیان سولرٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی ہوگئے۔گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان 50ملین ڈالر کے سرمایہ کاری کے فنڈکامعاہدہ طے پاگیا۔گوبی فنڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے وقف ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق معاہدے کا مقصد پنجاب میں اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کے لیے مالیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔گوبی فنڈ سے قرض کی فراہمی، ایکویٹی سرمایہ کاری، مالیاتی حل، اور رہنمائی پروگراموں کے ذریعے کاروبار کی مدد کی جائے گی۔گوبی فنڈ سے پنجاب میں کاروبار کو مضبوط کیا جائے گا اور خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے۔

گوبی فنڈ کا مقصد پنجاب کو ایک پائیدار اور ڈیجیٹل معیشت کی جانب لے جانا ہے۔گوبی فنڈ پنجاب کو ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ میں علاقائی لیڈر بنانے کیلئے وقف ہوگا۔کانفرنس میں پنجاب کی سرمایہ کاروں کیلئے منفرد اقتصادی مراعات پر آگاہی دی گئی۔پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب نے علاقائی اور عالمی سطح پرسبقت لی اورباقی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے- ٹیکس چھوٹ، سپیشل انڈسٹریل زونز، اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے پنجاب سرمایہ کاری کیلئے مثالی ہے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انوسٹمنٹ کانفرنس

کانفرنس میں پنجاب حکومت اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان پائیدار اور طویل المدتی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔چینی کمپنی پنجاب میں گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے شمسی توانائی کے جدید منصوبوں پر کام کرے گی۔سولر این پلس پنجاب میں سنٹر کے قیام،سٹڈی،کیپسٹی بلڈنگ، جدید سولر ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کام کرے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین مکمل کرلیااور وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ چائنہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطح وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے

Pakistan in the World – October 2024

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here