سلک روڈ کلچر سینٹر اسلام آباد کی افتتاحی تقریب

0
546
ثقافت ہماری پہچان ہے یہ ہمارے دلوں اور روحوں میں بستی ہے, سلک روڈ کلچر سینٹر کا شاندار افتتاح ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے, احسن اقبال

شریک ممالک، پی این سی اے، زونگ اور سرینا ہوٹل کا شکریہ- چیئرمین سلک روڈ کلچر سینٹر جمال شاہ 

اسلام آباد: سلک روڈ کلچر سینٹر اسلام آباد کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ نجی شعبے کا ایک شاندار اقدام ہے سلک روڈ کلچر سینٹر یکجہتی، تنوع اور باہمی احترام کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے یہ محض ثقافتی ادارہ نہیں ہوگا بلکہ آنے والے دنوں میں یہ تعاون اور مشترکہ ورثے کی ایک مضبوط علامت بنے گا بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا اور تاریخی شاہراہ ریشم کی میراث کو اُجاگر کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کو شمولیت پسندی اور مشترکہ انسانیت کی قدروں کو اپنانے کی ترغیب دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان ایسے نجی شعبے کے اقدامات کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔ ایسے نجی شعبے میں ہم آہنگی ترقی کی صلاحیت اور تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ اہداف میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ تمام سفارت کاروں نمائندگان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے ممالک کے ثقافتی نوادرات اور فن پارے اس مرکز کے لیے مہیا کیے۔

آپ کا تعاون اور شرکت شاہرہ ریشم کی روح کی عکاسی کرتے ہیں جو تعاون تجارت اور ثقافتی تبادلے ایک پائیدار میراث ہے امید کی ایک کرن ہے۔ علمی اور ثقافتی جستجو کا مرکز اور عالمی شراکت داروں کی صلاحیت کا ثبوت بننے کی توقع رکھتا ہے جو ہمارے مشترکہ ویژن میں ایک اہم ثقافتی پہلو کا اضافہ کرے گا جہاں ثقافتی قدردانی اور اقتصادی تعاون انسانیت کی بھلائی کے لیے ساتھ ساتھ چلیں گے۔

تقریب میں چیئرمین سلک روڈ کلچر سینٹر جمال شاہ نے سفیروں ،سفارت کاروں اور شریک ممالک، پی این سی اے، زونگ اور سرینا ہوٹل کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین نے کہا ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کے قابل ذکر تعاون اور فراغدلی نے شاہراہ ریشم کی روح کو حقیقی معنی میں زندہ کیا ہےآپ کی شرکت نے شاہراہ ریشم کے ممالک کے متنوع ثقافتی ورثے کو خوبصورتی سے پیش کیا

جمال شاہ نے کلچر سینٹر کے قیام کو اتحاد، یکجہتی، تنوع اور باہمی احترام جو قوموں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا۔ کلچر سینٹر میں ثقافتی ورثے کی نمائشیں، فن، تاریخ اور روایات، ڈرامہ ورکشاپس، میوزیکل اور ڈانس پرفارمنس کے ذریعے آنے والی نسلوں کو روشناس کرایا جائے گا۔ یہ شاندار عمارت ثقافتی تعاون اور اتحاد اور علمی رونق اور اقوام عالم کے ساتھ یکجہتی کا سنگ بنیاد ہے

آذربائیجان، ایران، قازقستان اور روس کے سفیروں نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ان ممالک اور ازبکستان، ترکمانستان اور چین کے سفارت خانے شاہراہ ریشم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

سید احمد مسعود ریزیڈنٹ گوزننگ باڈی سر سید میموریل سوسائٹی اپنے خطاب میں سلک روڈ کلچر کمپلیکس کے قیام کو خوش آئین قرار دیا۔ تمام شریک ممالک کے ایمبیسڈرز نے اپنی تقریر میں اپنے ممالک کی ثقافتوں کو اجاگر کیا اور باہمی تعاون ثقافتی ہم آہنگی باہمی احترام اور شہرائے ریشم کی میراث کو اُجاگر کیا۔ پروگرام کے آخر میں سنتو برادران نے قوالیوں سے عوام پر وجد طاری کر دیا عوام کی ایک کثیر تعداد نے اس میں شرکت کی سلک روڈ کلچر کمپلیکس اپ کو خوش آئیند قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here