پریس کلب جلالپورجٹاں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی سے ملاقات، عوامی خدمات پر شاندار خراج تحسین

0
377

گجرات (ایوب بٹ سے) پریس کلب جلالپورجٹاں کا ایک نمائندہ وفد ڈپٹی کمشنر آفس گجرات پہنچا اور ڈپٹی کمشنر محترمہ نور العین قریشی سے خصوصی ملاقات کی وفد کی قیادت صدر پریس کلب شاہد ڈار نے کی جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر پرنس شاہد بھٹہ، سابق صدور ایوب بٹ، مدثر چیمہ اور جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود بھی ہمراہ تھے

وفد نے ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی کی سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کی جانے والی انتھک محنت، جذبہ خدمت اور جرآت مندانہ قیادت پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ نور العین قریشی گجرات کی پہلی ڈپٹی کمشنر ہیں جن کی تعیناتی عوام کے لیے ایک خوش آئند تحفہ اور ان کی وژنری سوچ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ضلع گجرات کے لیے خصوصی انعام ہے

انہوں نے کہا کہ پریس کلب جلالپورجٹاں ان شاءاللہ ہمیشہ ان کے مثبت، تعمیری اور عوام دوست اقدامات میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا ہمارا فرض بھی ہے ، ڈیوٹی اور عبادت بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہم ضلع بھر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے سفر کو بلا تعطل جاری رکھیں گے

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ہماری کاوشیں ان شاءاللہ جاری رہیں گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی فلاح میری زندگی کا مقصد ہے یہ کرسی یا عہدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک امانت ہے اور اس امانت کا تقاضا ہے کہ ہم دن رات عوام کی بھلائی کے لیے سوچیں اور عمل کریں سیلاب جیسی قدرتی آفت نے ہمیں یہ احساس دلایا ہے کہ مشکلات میں عوام کا سہارا بننا ہی اصل امتحان ہے ہم نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور کسی ایک بھی خاندان یا فرد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کا حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ریلیف سرگرمیوں کی شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے تعلیم، صحت، امن و امان، اور ترقیاتی سکیموں کے ہر شعبے میں ہم شفافیت، تیز رفتاری اور بہترین حکمتِ عملی کو بنیاد بنائے ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی جرات مندانہ کاوشیں اور تمام اداروں کی مربوط حکمت عملی ایک روشن مثال ہے

جس جذبے کے ساتھ پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے ایک ٹیم کی طرح عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ ہمارے لیے باعث فخر ہے ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی نے کہا کہ میں گجرات کے عوام کو یہ یقین دلاتی ہوں کہ ہم ان کے دکھوں کو اپنا دکھ اور ان کی خوشیوں کو اپنی خوشیاں سمجھتے ہیں ان شاءاللہ یہ خدمت کا سفر نہ صرف سیلاب متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا بلکہ تعمیر و ترقی کے نئے باب بھی لکھے جائیں گے عوام کا اعتماد اور دعائیں ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی بدولت گجرات کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here