“ازبکستان ایئرویز ” کے تاشقند تا اسلام آباد دوسرے باقاعدہ فضائی آپریشن کا باضابطہ آغاز

0
490

ازبکستان اور پاکستان مزید قریب — “ازبکستان ایئرویز ” کے تاشقند تا اسلام آباد دوسرے باقاعدہ فضائی آپریشن کا باضابطہ آغاز! ایک تاریخی دن

28 اکتوبر سے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتے میں چار کر دی گئی ہے!

منگل اور ہفتہ — اسلام آباد ———- بدھ اور جمعہ — لاہور

آج تاشقند سے آنے والی پرواز کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب میں وزیرِ مملکت برائے تعلیم و فنی تربیت محترمہ وجیحہ قمر، سفیر علیشیر تختائیف اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر سید افتاب علی شاہ گیلانی،اور سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ پیش رفت درج ذیل اہم مقاصد کے حصول میں سنگِ میل ثابت ہوگی:

اقتصادی ڈپلومیسی کا فروغ

تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ

ثقافتی و تعلیمی تبادلے کی توسیع

سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں و کاروباری طبقے کے لیے نئے مواقع

دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا

اس موقع پر سفیر علیشیر تختائیف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹرسید افتاب علی شاہ گیلانی صاحب سے بھی مفید ملاقات ہوئی،

جس میں درج ذیل امور پر اتفاق ہوا:

دونوں ممالک کے ہوائی اڈوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ

مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر بنانا

ایوی ایشن اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت کے خصوصی پروگرام مرتب کرنا

ایئرپورٹ کی سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ سیاحتی و تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد

ازبکستان اور پاکستان — تعاون کی نئی بلندیوں کی جانب پیش قدمی!

دو عظیم قومیں۔ ایک دوستی۔ ایک مستقبل۔

پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے نام پیغام!

ضرور تشریف لائیں ازبکستان — سمرقند، بخارا، خیوا، تاشقند اور تاریخی ورثے کے دیگر حسین شہروں کی سرزمین!

ازبک عوام کی مہمان نوازی، محبت اور ریشم راہ کی جادوئی فضا کو محسوس کیجیے! ازبکستان ایئرویز

 کے ذریعے سفر کیجیے! ہم آپ کے خیرمقدم کے منتظر ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here