نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

0
674

 

آزاد قوموں کا اصل امتحان آزادی برقرار رکھنا ہوتا ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

تحریک پاکستان میں بچوں نے بھی اپنے قائد کے شانہ بہ شانہ کردار ادا کیا: میاں محمد جاوید

آج پوری دنیا پاکستان کی عسکری و معاشی استقامت، کشمیر و سندھ طاس پر اسکے موقف کو تسلیم کر رہی ہے: فیصل زاہد ملک

یوم آزادی کے سلسلے میں قومی سطح کی تقریب سے

آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیر تھام ٹوسٹو نے بھی خطاب کیا۔ ممتاز سماجی شخصیات نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور و برملا اعتراف کیا۔

اسلام آباد ( پ ر ) ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی اور ہر قوم کیلئے حصول آزادی کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے مگر اصل امتحان آزادی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ حالیہ جنگ میں افواج پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ وطن کے دفاع کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ اسی طرح معاشی استحکام بھی بہت ضروری ہے جسکی طرف ہم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز صحافی و دانشور اور مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کی یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان دھرنوں یا سیاسی انتشار سے حاصل نہیں ہوا بلکہ پاکستان، قائد اعظم اور انکے ساتھیوں کے سیاسی تدبر، دو قومی نظریہ اور انکی طویل جدو جہد کا ثمر ہے۔ رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے مرحوم زاہد ملک کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انکے قائم کردہ ٹرسٹ نے کم وسائل والے باصلاحیت اور خصوصی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کیلئے پلیٹ فارم کے ذریعے موقع دیا۔این پی سی کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے خصوصی بچوں کی پرفارمنس، وطن کیلئے انکی لگن اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان

میں بچوں نے بھی اپنے قائد کے شانہ بہ شانہ کردار ادا کیا۔ تحریک پاکستان میں بچوں نے بھی اپنے قائد کے شانہ بہ شانہ کردار ادا کیا۔ تحریک کے دوران جب کرفیو میں مسلم لیگی راہنماؤں کے گھر سے نکلنے پر پابندی ہوتی تو بچے پلے کارڈز اٹھا کر مظاہرہ کرتے تھے۔جن پر جلی حروف میں لکھا ہوتا تھا، “لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پاکستان”۔انہوں نے شریک اداروں، بازیچہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، سن شائن گھرانہ فاؤنڈیشن، عظیم ویلفیئر ٹرسٹ، اصلاح پبلک اسکول، بابر پبلک اسکول، این او ڈبلیو- پی ڈی پی، پاکستان گرل گائیڈز، پازیٹو پاکستان اور اسلام آباد ٹی کو نظریہ پاکستان کونسل کیساتھ اشتراک پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ این پی سی کے سینئر وائس چیئرمین فیصل زاہد ملک نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے انکے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کی بے مثال کامیابی، دورِ حاضر کا بڑا معجزہ ہے جبکہ 1947ء میں پاکستان کا قیام اور مئی 1998ء میں ایٹمی دھماکے دوسرے بڑے معجزات ہیں۔ انہوں نے مسلح افواج کی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا پاکستان کی عسکری طاقت، معاشی استقامت اور کشمیر و آبی معاہدے پر اسکے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیر تھامس ٹوسٹول نے کہا کہ پاکستان میں یہ میرا تیسرا یومِ آزادی ہے۔ میں پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی،انکی صلاحیتوں اور خصوصاً لڑکیوں کی خود اعتمادی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔ این پی سی کی ایگزیکٹو کونسل کے سینئر رکن و سابق سفیر صلاح الدین چوہدری نے خصوصی بچوں کو ہفت رنگ غباروں سے تشبیہ دی جو معصومیت اور پاکیزگی کی علامت قرار دیتے ہوئےکہا کہ یہی پاکستان کا اصل سرمایہ اور مستقبل کے ضامن ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان قائداعظم کی تعلیمات پر عمل کریں جسکی بنیاد پر نظریۂ پاکستان کونسل قائم ہوئی اور نوجوان ہی دورجدید میں پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ ایڈوکیٹ حمیرا مسیح الدین نے کہا کہ آج خصوصی بچوں کو دی گئی تربیت و توجہ کل انکو ‘قائد کا جوان’ اور ‘اقبال کا شاہین’ بنا دیگی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نظریہ پاکستان کونسل کی طرح دیگر سرکاری و نیم سرکاری ادارے بھی نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں فعال کردار ادا کریں۔ یومِ آزادی کی یہ تقریبات اس وقت منفرد “آزادی فیسٹیول” میں ڈھل گئی جب خصوصی طلبہ نے اپنے عام ساتھیوں کے ساتھ تقریری مقابلے، ملی نغمے، ٹیبلو، مصوری اور جمناسٹک کرتبوں کا شاندار مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ وہ نہ تو کم ہنر مند ہیں اور نہ ہی کم وسائل رکھتے ہیں۔

محمد انصر نے جو وہیل چیئر پر آئے تھے، اپنے خطاب میں کہا کہ میں تقریب میں پہنچ گیا اس لیے میں بھی ایک عام آدمی کی طرح ہوں۔ جو لوگ مجھے معذور سمجھتے ہیں، دراصل وہ خود معذور ہیں۔ گلگت بلتستان کے پانچویں کے نابینا طالبعلم فواد عالم نے رباب کی دھن پر دلکش ملی نغمہ پیش کرکے بہت داد و انعام پائے۔ قبل ازیں سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان قائد کے آنگن میں پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی جسکی روایت بانی چیئرمین این پی سی مرحوم زاہد ملک کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔

انہوں نے صحن چمن میں یادگاری پودا لگا کر موسمی شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔ تقریب میں ” امپلیمنٹیشن ٹریبیونل فار نیوز پیپر ایمپلائز ” کے چیئرمین شاہد محمود کھوکھر، سابق سینیٹر رزینہ عالم خان، پازیٹو پاکستان کے چیئرمین عابد اقبال کھاری، ممتاز سماجی شخصیات، وکلاء اور این پی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی نمائندگی کرتے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد افضل بابر نے وطن اور محافظین وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شریک طلبہ اور نجی اداروں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ نظریہ پاکستان کونسل کی رنگارنگ تقریب کی میزبانی بازیچہ ویلفئر فاؤنڈیشن کی سرپرست و معروف سماجی شخصیت ارم ممتاز نے کی اور خوب داد و تحسین پائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here