راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 مسترد کردیا

0
128
پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 لکھنے اور بولنے پر پابندی عائد کرنے کی حکومتی سازش ہے، کسی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی ۔
“فیک نیوز” پھیلانے کی آڑ میں پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ہر شہری کو آزادئ اظہار کا حق دیتا ہے۔
حکومت پہلے نمائندہ صحافتی تنظیموں سے مشاورت کرے، ہم کسی کو آزادئ اظہار رائے پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے
راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔
سچائی اور حقائق کو روکنے کی سازش ہے، آر آئی یو جے نے ہفتہ کے روز اجلاس طلب کرلیا ۔
اسلام آباد (پ-ر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور اس کے نفاذ کے خلاف صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ہدایت پر باقاعدہ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی نائب صدور فیصل اعوان، محسن اعجاز ، جویریہ صدیق ، جنرل سیکرٹری رضوان غلزئی ، جوائنٹ سیکرٹریز عبد الوحید جنجوعہ ، خالد ملک ، مہوش قماس سیکرٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی اور ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کے علاوہ پی ایف یو جے کی قیادت جمیل مرزا ، شکیل احمد ، اسلم ڈوگر ، ڈاکٹر فرقان راؤ ، فرحت فاطمہ ، قیصر مرزا ، فرخ نواز بھٹی ، عبدالرزاق سیال ، ضیغم نقوی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیکا ترمیمی بل 2025، صحافیوں کے لکھنے اور بولنے کے خلاف جمہوری دعویدار حکومت کی سازش ہے اور یہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جو ہر پاکستانی شہری کو آزادئ اظہار کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ

آر آئی یو جے کے صدر طارق عثمانی اور جنرل سیکرٹری رضوان غلزئی نے کہا کہ عجلت میں نافذ کیا جانے والا یہ ترمیمی بل دراصل فیک نیوز کی آڑ میں سچ کو روکنے، حقائق کو چھپانے، صحافت ، صحافیوں پر قدغنیں لگانے اور میڈیا پر سنسر شپ عائد کرنے کی حکومتی سازش ہے کیونکہ حکومت نے کسی بھی نمائندہ صحافتی تنظیم سے اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔
حکومت پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے اور ان کالے قوانین کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے 25 جنوری بروز ہفتہ کی دوپہر کو توسیعی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے لائحہ عمل پر منظم تحریک کا آغاز کیا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ ان کی اس حوالے سے اسلام آباد کی سطح پر دیگر صحافتی تنظیموں سے مل کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنانے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔ ایسے کالے قوانین کو ان کی تنظیم مکمل طور پر مسترد کرتی ہے

Pakistan in the World – January 2024

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here