اسلام آباد۔13اکتوبر (سٹاف رپورٹر + اے پی پی)پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان نے کہا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی رشتے اور پارلیمانی تعاون کے فروغ سے پائیدار امن کے قیام ، علاقائی سالمیت اور استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں خطہ میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی ۔ تینوں ممالک کو دفاعی شعبہ میں بھی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ تین روزہ سہ فریقی سپیکرز کانفرنس میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید کی گئی۔