
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خیر مقدم کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کا طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کا آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام آذربائیجان کے پارلیمان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
آذربائیجان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ محبت، اخوت اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،
پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، پاکستان کی عوام آذربائیجان کے عوام کے دکھ اور غم کو اپنا غم سمجھتی ہے،آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر پاکستانی قوم افسردہ ہے، طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں،
اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالیٰ سے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔










