اسلام آباد ۔13 اگست : وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، پاکستانیوں کیلئے ہنر، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔